Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پرنب مکرجی نے میری تعریف کی تھی: کے سی آر

پرنب مکرجی نے میری تعریف کی تھی: کے سی آر

آنجہانی جے وی نرسنگ راؤ کی خدمات کو خراج عقیدت
حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( سیاست نیوز) متحدہ آندھرا پردیش ریاست کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر آنجہانی جے وی نرسنگ راؤ اگر آج بقید حیات ہوتے تو وہ اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے تھے۔ وہ ایک منفرد و منکسرالمزاج شخصیت تھے۔ آج یہاں بیگم پیٹ کے مقام پر واقع ہوٹل آئی ٹی سی کاکتیہ میں آنجہانی جے وی نرسنگ راؤ کی صد سالہ تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مذکورہ اظہار خیال کیا اور بتایا کہ مسٹر جے وی نرسنگ راؤ کے کارناموں سے آنے والی نئی نسل کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا گزشتہ دنوں سینئر قائد تلنگانہ آنجہانی مسٹر جی وینکٹ سوامی ( کاکا ) کے مجسمہ کی ٹینک بنڈ کے پاس تنصیب عمل میں لاکر وہ بہت خوش ہوئے لیکن آنجہانی سابق وزیر اعظم مسٹر پی وی نرسمہا راؤ کو متحدہ آندھرا پردیش ریاست میں بالکلیہ طور پر فراموش کردیا گیا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ جب انہوں نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی تھی تب مسٹر پرنب مکرجی نے ان کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ جدوجہد کرتے ہیں لیکن جدوجہد کرکے اپنے مقصد کو حاصل کرنے والی شخصیت تم ( چندر شیکھر راؤ ) ہو۔ اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک کتاب ( سوانح حیات ) کی رسم اجراء بھی انجام دی۔ اس تقریب میں مسٹر کے جانا ریڈی قائد اپوزیشن، رکن پارلیمان و جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے کیشو راؤ، کے وی رمنا چاری مشیر برائے حکومت تلنگانہ کے علاوہ آنجہانی جے وی نرسنگ راؤ کے افراد خاندان بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT