Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پرنب مکرجی کا دورۂ اسرائیل، فلسطین و اُردن

پرنب مکرجی کا دورۂ اسرائیل، فلسطین و اُردن

آج روانگی ۔ صدرجمہوریہ ہند کو تین اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریاں ملیں گی
نئی دہلی، 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی چھ روزہ دورہ پر کل اسرائیل اور فلسطین کیلئے روانہ ہوں گے، جس کے ساتھ وہ اولین سربراہ ہندوستانی مملکت بن جائیں گے جو ان دو حریف اقوام کا دورہ کرے۔ اس طرح انھیں موقع فراہم ہورہا ہے کہ وہاں کی قیادت کو کشیدگیاں گھٹانے کی ترغیب دے سکیں۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر پرنب مکرجی اُردن جائیں گے  جہاں وہ مختلف مسائل پر غوروخوض کریں گے جن میں عراق کے موصل ٹاؤن میں آئی ایس آئی ایس کے زیرقبضہ 39 ہندوستانیوں کی رہائی کے حصول میں مدد کیلئے تجدید اپیل شامل ہے۔ اردن کو اپنے دو روزہ دورے کے بعد صدرجمہوریہ 12 اکٹوبر کو فلسطین کا سفر کریں گے اور پھر 13 اکٹوبر سے سہ روزہ دورے پر اسرائیل میں ہوں گے۔ اس دوران صدر جمہوریہ ہند کو اردن ، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل میں واقع تین سرکردہ یونیورسٹیوں کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ اردن کی یونیورسٹی ان تین یونیورسٹیوں میں سے پہلی یونیورسٹی ہوگی جو پرنب مکرجی کو پولیٹکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرے گی۔ فلسطین اتھاریٹی نے القدس یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ہند۔فلسطین خصوصی تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اسرائیل نے بھی یروشلم کی ہبرو یونیورسٹی سے خصوصی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی دنیا بھر کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT