Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / پرنب مکرجی 81 برس کے ہوگئے سالگرہ پر قائدین کی مبارکباد

پرنب مکرجی 81 برس کے ہوگئے سالگرہ پر قائدین کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی آج 81 برس کے ہوگئے ۔ ان کی سالگرہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال ، مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی ، ٹاملناڈو کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ، بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور دوسرے بھی صدر مکرجی کو مبارکباد دینے والوں میں شامل ہیں ۔ پرنب مکرجی /11 ڈسمبر 1935 ء کو مغربی بنگال کے علاقہ میرانی میں پیدا ہوئے تھے اور 50 سال پر محیط وسیع سیاسی کیرئیر کے دوران انہوں نے حکومت کی اہم وزارتوں پر فائز رہتے ہوئے ملک اور پارلیمنٹ کی خدمت کی اور /25 جولائی 2012 ء کو ملک کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT