Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پرنسپال اسکول کی ڈانٹ کا شکار طالب علم کی خودکشی

پرنسپال اسکول کی ڈانٹ کا شکار طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) اسکول یونیفارم زیب تن نہ کرنا ایک طالب علم کی موت کا سبب بن گیا جہاں اسکول پرنسپل کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ اس طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ کیشائی گوڑہ میں پیش آیا جہاں 14 سالہ وینکٹیش نے خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکا 9 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول کے ڈسپلین کو مبینہ طور پر توڑتے ہوئے اس طالب علم نے یونیفارم کو زیب تن کیا اور عام لباس میں اسکول پہونچ گیا پرنسپل نے اس حالت پر اس کی کو ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے سارے طلبہ کے سامنے مبینہ رسوائی کی جس سے دلبرداشتہ طالب علم وینکٹیش نے خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکا کرشنا وینی اسکول کا طالب علم تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT