Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / پرنس الولید بن طلال عالم عرب کے مالدار ترین شخص : فوربس

پرنس الولید بن طلال عالم عرب کے مالدار ترین شخص : فوربس

دوبئی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال کو فوربس کی مڈل ایسٹ فہرست میں عرب ورلڈ کے مالدار ترین شخص کا اعزاز حاصل ہوا ہے جہاں ان کی دولت کا تخمینہ 18.7 بلین ڈالرس لگایا گیا ہے۔ میگزین نے اپنے اپریل کے شمارہ میں دنیائے عرب کے امیر ترین شخص کے سالانہ درجہ کا اعلان کیا تھا جہاں دوسرے نمبر پر یو اے ای کے مجید الفوطیم کو دوسرا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 10.6 بلین ڈالرس لگایا گیا ہے اور تیسرے نمبر پر سعودی عرب کے محمد العمودی ہیں جن کے اثاثہ جات 8.1 بلین ڈالرس بتائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT