Thursday , June 22 2017
Home / ہندوستان / پرنس‘ بیوی کو گذارہ دینے کے معاملہ میں قلاش کیوں: عدالت

پرنس‘ بیوی کو گذارہ دینے کے معاملہ میں قلاش کیوں: عدالت

نئی دہلی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ یہ تلخ حقیقت ہے کہ ایک شخص جو خود کو پرنس کہتے ہوئے شادی کرلیتا ہے لیکن معاملہ جب اپنی بیوی کے گذارہ کیلئے ادائیگی کا آتا ہے تو وہ قلاش بن جاتا ہے۔ ایڈیشنل سیشنس جج کنول جیت اروڑہ نے یہ ریمارک مجسٹریٹ کی عدالت کے اس حکمنامہ کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کیا جس میں شمال مغربی دہلی میں سلطانپوری کے ساکن کو ہدایت دی گئی کہ اپنی بیوی اورتین بچوں کو6600 روپئے ماہانہ بطور گذارہ عبوری انتظام کے طور پر ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے اپنی حقیقی آمدنی چھپائی۔ عدالت نے ٹرائیل کورٹ آرڈر کے خلاف اس شخص کی اپیل خارج کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT