Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا گاندھی جی کو خراج عقیدت

پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا گاندھی جی کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 11 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے آج گاندھی جی یادگار کا دورہ کیا اور اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ شاہی جوڑے نے گاندھی سمرتی میں تقریباً 45 منٹ گذارے اور یہاں رکھی گئی مختلف اشیاء کا مشاہدہ کیا۔ انھیں یہ معلوم ہوا کہ گاندھی جی لندن میں بحیثیت طالب علم قیام کے دوران ٹائی باندھا اور وائیلن بجایا کرتے تھے ۔ گاندھی جی کو 30 جنوری 1948 ء کو برلا ہاؤس کے قریب ایک ہندو شدت پسند نے اُس وقت ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ یہاں چہل قدمی کررہے تھے ۔ برلا ہاؤس میں جہاں گاندھی جی نے اپنی زندگی کے آخری چند سال گذارے بعد ازاں اسے یادگار میں تبدیل کردیا گیا ۔ یہاں رکھی گئی کتاب الرائے میں شاہی جوڑے نے گاندھی جی کو ہندوستان کا دوراندیش لیڈر قرار دیا۔ قبل ازیں پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے استقبالیہ میں تلوار کے ذریعہ ایک کیک کاٹا ۔ یہ شاہی جوڑا ہندوستان اور بھوٹان کے 7 روزہ دورہ پر ہے جس کامقصد دونوں ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو مستحکم بنانا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT