Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / پرنس چارلس اور کمیلا کی نیوزی لینڈ آمد، شاہی جوڑے کا شایان شان خیرمقدم

پرنس چارلس اور کمیلا کی نیوزی لینڈ آمد، شاہی جوڑے کا شایان شان خیرمقدم

ویلنگٹن 4 نومبر (سید مجیب کی رپورٹ) پرنس آف ویلز اور ڈچس آف کارنوال ویلنگٹن کے رائل نیوزی لینڈ ایرفورس پر آج پہنچے جہاں اُن کا انتہائی سرد موسم نے استقبال کیا۔ پرنس چارلس اور کمیلا رائل نیوزی لینڈ ایرفورس (RNZAF) کے خصوصی طیارہ بوئنگ 757 کے ذریعہ سنگاپور سے یہاں پہونچے۔ یاد رہے کہ دو سال قبل بھی شاہی جوڑے نے یہاں کا دورہ کیا تھا۔ شاہی جوڑے کا استقبال وزیراعظم جان کی اور اُن کی اہلیہ بروناگ کریں گی۔ اُن کے ہمراہ ویلنگٹن کے میئر سیلیا ۔ ویڈ ۔ براؤن بھی موجود ہوں گی جہاں سے وہ سرکاری استقبالیہ کے لئے گورنمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے۔ پرنس چارلس اور کمیلا نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ بعدازاں شاہی جوڑا نامعلوم شہیدوں کی یادگار پر بھی گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ANZAC اسکوائر روانہ ہوگا جہاں وہ دولت مشترکہ راہداری کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہی جوڑا نیوزی لینڈ میں اپنے قیام کے دوران بعض پروگرامس میں ایک ساتھ شرکت کرے گا جبکہ بعض پروگرامس میں پرنس چارلس اور کمیلا اکیلے شرکت کریں گے۔ آج شام گورنمنٹ ہاؤس میں شاہی جوڑے کے لئے سرکاری استقبالیہ ترتیب دیا گیا ہے۔ شاہی جوڑا منگل کو نیوزی لینڈسے آسٹریلیا روانہ ہوگا جہاں پرنس چارلس پرتھ کے بیچ بارے کیو میں 14 نومبر کو اپنی 67 ویں سالگرہ منائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT