Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پرنس کے اسٹاف کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی

پرنس کے اسٹاف کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی

واشنگٹن ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں انتقال کر گئے پاپ اسٹار پرنس اپنے اسٹاف کو آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ 21 اپریل کو پرنس کا انتقال ہوا جس پر صدر امریکہ بارک اوباما نے بھی شدید رنج و غم کا اظہارکیا۔ Femalefirstco.uk. کے مطابق اپنے اسٹاف کیلئے پرنس نے کچھ قواعد و ضوابط وضع کئے تھے جس کے تحت اسٹاف انہیں ’’باس‘‘ کہہ کر بلاتا تھا۔ گرافک ڈیزائنر لیزفرے جس نے موسیقی کے بادشاہ کے ساتھ 1992ء میں صرف ایک سال ہی کام کیا تھا، نے بتایا کہ پاپ سنگر کی موت سے کئی بھولی بسری یادیں واپس آ گئی ہیں جن میں وہ قواعد اور ضوابط بھی شامل ہیں جن کے تحت اسٹاف ارکان پرنس کو باس کہتے تھے اور بات کرتے ہوئے نظریں نیچی رکھتے تھے۔ اپنے باس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT