Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرنیت ،پرنائے، جئے رام اور سمیر دوسرے راؤنڈ میں

پرنیت ،پرنائے، جئے رام اور سمیر دوسرے راؤنڈ میں

بیسل (نیوزی لینڈ ) ۔16 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کھلاڑیوں نے سوئیس اوپن گرانڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ میں شاندار آغاز کیا ہے جیسا کہ پرنیت ، پرنائے ، جئے رام اور سمیر نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ بڑے کھلاڑیوں کو اکثر شکست دینے کیلئے مشہور بی سائی پرنیت جنھوں نے گزشتہ ہفتہ آل انگلینڈ چمپیئن شپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک ملائیشیائی کھلاڑی لی چانگ وی کو شکست دی تھی ۔ انھوں نے رواں ٹورنمنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے میتھیاز بانی کو 21-14 ، 13-21 اور 21-16 سے شکست دی ۔ علاوہ ازیں اجئے جئے رام نے ملائیشیا کے جیان شیارنگ کو 21-8، 21-17 سے شکست دی ۔ نیز پرنائے نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی سے قبل فن لینڈ کے کالے کلجونن کو 21-19 ، 21-19سے شکست دی۔ نوجوان کھلاڑی سمیر ورما نے بھی متاثر کن کارکردگی کے ذریعہ ڈنمارک کے ایمیل ہالسٹ کو 21-17، 24-22 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT