Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پروجیکٹ ڈائرکٹر اے ٹی ایم اے ، کھمم رشوت کے الزام میں گرفتار

پروجیکٹ ڈائرکٹر اے ٹی ایم اے ، کھمم رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 9 مارچ کو تقریبا 4 بجے شام مسٹر وی وی ایس سائی بابا ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائرکٹر ، اے ٹی ایم اے ، کھمم کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ شکایت کنندہ سے اس کی بارہ ماہ کی زیر التواء تنخواہ کے چیک کی اجرائی کے لیے 30 ہزار روپئے بطور رشوت طلب و قبول کررہے تھے ۔ راشی عہدیدار کو اے سی بی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا گیا ۔۔

سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کے علاقہ کارخانہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی شخص ہلاک ہوگیا ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 4 مارچ کے دن حادثہ پیش آیا تھا ۔ اس حادثہ میں مہیش نامی شخص اسی دن فوت ہوگیا تھا ۔ جب کہ 19 سالہ شیوا کمار ہاسپٹل میں زیر علاج تھا جو کل علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT