Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / پرودوٹور کڑپہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

پرودوٹور کڑپہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے علاقہ رائلسیما میں پھر ایکبار گروہی رقابتوں اور پرانی مخاصمتوں کے باعث قتل کے واقعات کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ جاریہ ماہ کے دوران ہی متعدد قتل واقعات پیش آنے کی وجہ سے عوام میں ڈر و خوف کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ ضلع کرنول کے حلقہ اسمبلی پنی کنڈہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد نارائن ریڈی کے پیش آئے واقعہ کو علاقہ رائلسیما کے عوام ابھی بھول بھی نہیں پائے کہ آج دن دھاڑے ضلع کڑپہ کے پرو دوٹور کے مقام پر لب سڑک کلہاڑیوں سے حملہ کر کے ایک شخص کا بے رحمانہ قتل کردیا گیا ۔ جب کہ قتل کا واقعہ جب پیش آرہا تھا تب قریب میں اطراف واکناف سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ لیکن کسی نے بھی مداخلت کرنا تک گوارہ نہیں کیا ۔ جس کے نتیجہ میں شخص ہلاک ہوگیا اور جب کلہاڑی سے حملہ کیا جارہا تھا تب کسی بھی فرد نے مداخلت کر کے بچانے کی کوشش نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پرودوٹور مارکٹ یارڈ کے قریب نوجوان کو بے دردانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جملامڈگو منڈل کے دیواگڈی موضع کا رہنے والا بی ماروتی ریڈی کو پرانی مخاصمتوں کی وجہ سے ہی مخالفین نے حملہ کر کے قتل کردیا جب کہ وہ اپنے پرانے کیسیس کے سلسلہ میں حاضری دینے کے لیے پرودوٹور کورٹ کو آرہا تھا کہ کورٹ کے قریب میں جیسے ہی آٹو رکشا سے اتر ہی رہا تھا کہ حملہ میں جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اب تک دو افراد کو حراست میں لے کر قتل وجوہات اور اس کے پس پردہ محرکات کا پتہ چلا رہے ہیں اور مقتول کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم مقامی گورنمنٹ ہاسپٹل کو روانہ کردی گئی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT