Tuesday , August 22 2017
Home / انتقال نام / پروفیسر ثمینہ شوکت کا کناڈا میں انتقال

پروفیسر ثمینہ شوکت کا کناڈا میں انتقال

حیدرآباد ۔ 15؍مارچ ( راست ) نامور اردو ادیبہ، محقق ،ناقد،ماہر لسانیات اورادبی تاریخ بطور خاص دکنی ادب کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ شوکت کا10 مارچ جمعہ کو کناڈا میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ، جناب سید منہاج الدین شوکت کی دختر اور جناب سید سکندر توفیق مرحوم کی زوجہ تھیں،نماز جنازہ اسلامک فانڈیشن آف ٹورنٹو میں ادا کی گئی اور تقریباڈیڑھ ہزار لوگوں نے نماز میں شرکت کی، ٹورنٹوکے مضافات میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں 3 صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں ہیں ۔ مرحومہ بے شمار ادبی،تحقیقی،تنقیدی اور لسانی تاریخ کی کتابوں کی مصنفہ تھیں۔جامعہ عثمانیہ اورسنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد میں آپ نے خدمات انجام دیں۔ہندوستان کے کئی ناموراور موقر اداروں نے آپ کو متعدد ایوارڈ سے نوازا تھا۔مزیدتفصیلات کے لئے سید فرتاب احمد سے 0014168417805 پرربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT