Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر جے شنکر کی یوم پیدائش تقاریب سرکاری طور پر منانے پر زور

پروفیسر جے شنکر کی یوم پیدائش تقاریب سرکاری طور پر منانے پر زور

حکومت تلنگانہ کے رویہ پر پروفیسر کودنڈا رام کی تنقید
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمین پروفیسر کودنڈا رام نے آج حکومت پر اس بات کے لیے برہمی کا اظہار کیا کہ وہ پروفیسر جئے شنکر کی یوم پیدائش تقاریب کو سرکاری طور پر منانے کے اقدامات نہیں کررہی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے علحدہ تلنگانہ کاز کے لیے اہم رول ادا کیا تھا ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو چاہئے کہ اس دن کو سرکاری طور پر منائے اور کہا کہ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے رویہ سے انہیں تکلیف ہوئی ہے اور کہا کہ کم سے کم اب حکومت کو پروفیسر جئے شنکر کے یوم پیدائش جو 6 اگست کو ہے سرکاری طور پر منانے کے اقدامات کرنا چاہئے ۔ ملناساگر پراجکٹ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں سے زبردستی اراضیات کے حصول پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وہ اراضیات سے محروم ہونے والوں کا بھرپور ساتھ دیں گے اور تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT