Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر رئیس الرحمن پدم شری ایم اے وحید اور شہاب الدین ہاشمی کو ایوارڈس

پروفیسر رئیس الرحمن پدم شری ایم اے وحید اور شہاب الدین ہاشمی کو ایوارڈس

عالمی یونانی لیگ تقریب، یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی تہنیتی تقریب
حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز)حکیم مسیح الملک حکیم اجمل خان کی 149ویں یوم پیدائش کے موقع پر یونانی میڈیکل اسوسیشن کے زیراہتمام منعقدہ تیسرے عالمی یونانی لیگ کی اختتامی تقریب مدینہ ایجوکیشن سنٹر میںمنعقد ہوئی ۔ ڈاکٹر پروفیسر رئیس الرحمن مشیرحکومت ہند برائے یونانی ادویات‘ پدم شری حکیم ایم اے وحید‘ پروفیسر اسلم جاوید دہلی ‘ڈاکٹر میر یوسف علی‘ شعیب اکرم دہلی‘ڈاکٹر سید جلیل حسین ‘ ڈاکٹر مسعود حکیم قریشی‘ صدر یو ایم ائی شفیع حیدر‘ جنرل سکریٹری رحمن خان ‘ آرگنائزنگ سکریٹری رحمان خان کے علاوہ تلنگانہ ‘ آندھرا کے مختلف اضلاع میں طب یونانی کی خدمات کرنے والے ماہرطبیب اور طلباء کی کثیرتعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر یونانی میڈیکل اسوسیشن کی جانب سے ماہرین یونانی طب ‘ طب یونانی کے فروغ کے علاوہ صحافتی خدمات انجام دینے والی اہم شخصیتوں کو یو ایم اے کے ایوارڈ سے نوازا۔ جن میں پدم شری حکیم ایم اے وحید‘ ڈاکٹر پروفیسر رئیس الرحمن ‘ جناب شہاب الدین ہاشمی بیوروچیف سیاست‘ اسلم جاوید شعیب اکرم اور دیگر کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پدم شری حکیم ایم اے وحید نے یونانی کے فروغ کے لئے آگے بڑھ کر کام کرنے کا طلباء کو مشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ اللہ کا شکر اور اللہ تعالی نے ایسے حالات بنائے کہ طب یونانی کی خدمت کرنے کا مجھے اعزاز پدم شری کی شکل میںملا ۔ انہو ںنے کہاکہ یہ صحیح وقت ہے کہ ہم یونانی ادویات کے متعلق بات کریں اور اس کے فروغ کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہند محکمہ ایوش کے ذریعہ یونانی طریقہ علاج او رادویات کو فروغ دے رہی ہے مگر ہمیںبھی اس کام کو آگے لے جانے اور طب یونانی کی تحقیق میں تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT