Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پروفیسر سائی بابا کی ضمانت منظور، کارکنوں کا ردعمل

پروفیسر سائی بابا کی ضمانت منظور، کارکنوں کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر سائی بابا کی ضمانت منظور کردی ہے، جنہیں ماویسٹوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ماہرین تعلیم اور ماوسٹ کارکنوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درحقیقت طویل عرصہ سے منتظرہ راحت رسانی تھی۔ پروفیسر سائی بابا طویل مدت سے ناگپور سنٹرل جیل کے انڈہ سیل میں محروس تھے۔ انگریزی کے پروفیسر رام لال آنند نے سائی بابا سے اس وقت ملاقات کی تھی جبکہ انہیں دہلی یونیورسٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔ انہیں قبل ازیں جولائی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی۔ اور وہ گذشتہ ڈسمبر سے دوبارہ جیل میں محروس تھے۔ سپریم کورٹ نے جی این سائی بابا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ کارکنوں نے کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر بے حد مسرت ہوئی کہ سپریم کورٹ نے استغاثہ کے دلائل مسترد کرتے ہوئے سائی بابا کی ضمانت منظور کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT