Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پروفیسر سائی بابا کے حامی اور مخالف طلبا گروپس میں جھڑپ

پروفیسر سائی بابا کے حامی اور مخالف طلبا گروپس میں جھڑپ

نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائی بابا کے حامیوں اور مخالفین میں آج اس وقت جھڑپ ہوگئی جب وہ رام لال آنند کالج میں کچھ دستاویزات جمع کرنے پہونچے تھے ۔ سائی بابا کو ماؤیسٹوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کالج میں متعین ایک ٹیم نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ساؤتھ کیمپس پولیس کے اعلی عہدیدار وہاں پہونچ گئے ۔ رام لال آنند کالج میں پروفیسر سائی بابا انگریزی کے پروفیسر تھے جنہیں ماؤیسٹوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد دہلی یونیورسٹی نے معطل کردیا تھا ۔ سائی با با نے انہیں بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT