Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر شکیلہ خانم کو میریٹوریس ٹیچرس ایوارڈ

پروفیسر شکیلہ خانم کو میریٹوریس ٹیچرس ایوارڈ

حیدرآباد 19 فروری (پریس نوٹ) پروفیسر شکیلہ خانم ڈین آرٹس فیکلٹی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جوبلی ہلز حیدرآباد کو تلنگانہ حکومت نے یوم اساتذہ 2016 ء کے موقع پر درس و تدریس کے میدان میں گرانقدر خدمات پر مریٹوریس ٹیچرس ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب رویندرا بھارتی میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے محترمہ کو ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ ان کی گرانقدر خدمات کو عوض ہزاروں امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا۔ پروفیسرس اور ڈین جیسے اعلیٰ عہدوں میں اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والی واحد خاتون ہیں جوکہ حلقہ درس و تدریس اور خاص کر خواتین کے لئے باعث فخر ہے۔ پروفیسر شکیلہ خانم ایک سنجیدہ مزاج، اعلیٰ تعلیم یافتہ ، قوم کے لئے جذبۂ خدمت خلق رکھنے والی خاتون ہیں۔ انھوں نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے ایم اے اور ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی تھی۔ وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں گزشتہ 23 سال سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں بھی اُردو داں طبقہ کی خدمت کا موقع ملا جس کو اُنھوں نے بحسن خوبی انجام دیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے ہندوستان کا نام روشن کیا۔ انھوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں جیسے ہندی لینگویج، ہندی لٹریچر، فاصلاتی تعلیم، ویمنس اسٹڈیز، انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجی اور ترجمہ۔ اس کے علاوہ انھوں نے قومی و بین الاقوامی سمیناروں میں مقالے پیش کئے۔ بیرونی ممالک جیسے آسٹریلیا، سنگاپور، ملیشیاء، عرب امارات کی کانفرنسوں میں پیش کردہ مقالوں کی کافی پذیرائی کی گئی۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل اسباق کو ریڈیو، ٹیلی ویژن اور ملٹی میڈیا کے ذریعہ طلباء تک پہنچانے کا کام بھی بحسن و خوبی انجام دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT