Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پروفیسر وینکٹیشورا راؤ فیکلٹی ممبر عثمانیہ یونیورسٹی ایف این اے منتخب

پروفیسر وینکٹیشورا راؤ فیکلٹی ممبر عثمانیہ یونیورسٹی ایف این اے منتخب

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : پروفیسر وینکٹیشورا راؤ خریدو ، سنٹر فار پلانٹ مالیکیولر بائیولوجی ، عثمانیہ یونیورسٹی ، حیدرآباد کو انڈین نیشنل سائنس اکیڈیمی ( ایف این اے ) ، نئی دہلی کے فیلو کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی سے اس اعزاز کو حاصل کرنے میں وہ چھٹے شخص ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ممتاز اساتذہ جنہوں نے اس اعزاز کو حاصل کیا ان میں پروفیسر ایل کے راما چندرم (1977) ، پروفیسر وی ایل ایس بھیماشنکرم ( 1978 ) ، پروفیسر ایم تقی خاں 1981 ، پروفیسر جی ایم ریڈی 1985 ، اور پروفیسر کے ڈی ابھیانکر 1989 شامل ہیں ۔ پروفیسر راؤ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی شعبہ جینٹکس عثمانیہ یونیورسٹی سے حاصل کیا ۔ 1989 میں انہوں نے بطور فیکلٹی عثمانیہ یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT