Saturday , July 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پروفیسر کودنڈارام کی کوہیر کی درگاہ پر حاضری

پروفیسر کودنڈارام کی کوہیر کی درگاہ پر حاضری

کوہیر /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جے اے سی چیرمین پروفیسر کودنڈا رام نے کل شام یہاں کوہیر منڈل مستقر میں واقع 700 سالہ قدیم درگاہ مولانا معزالدین ترکیؒ کے عرس شریف کے موقع پر حاضری دیتے ہوئے چادرگل پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے ملک کی قومی یکجہتی نظر آتی ہے ۔ یہاں پر ہندو مسلم سکھ عیسائی سب آکر آشرواد حاصل کرتے ہیں ۔ کوہیر کی درگاہ پر آکر وہ بہت سکون محسوس کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر صدر درگاہ کمیٹی محمد شوکت علی نے کودنڈا رام کا استقبال کرتے ہوئے شال پوشی بعد تبرکات پیش کئے ۔ بعد ازاں پروفیسر کودنڈارام نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو میڈیم سرکاری اسکولوں کی ابتر حالات ہیں ۔ اسکولوں میں طلباء موجود ہیں لیکن اساتذہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کے بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اردو میڈیم کیلئے ڈی ایس سی انعقاد کرنے کیلئے حکومت دباؤ ڈالا جائے گا اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ علحدہ ریاست قائم ہونے کے بعد اب تک ڈی ایس سی کا انعقاد عمل میں لایا ۔ ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے بعد بھی اردو زبان سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ۔ جے اے سی اب خاموش رہنے والی نہیں ہے ۔ اس کے خلاف جدوجہد کرے گی ۔ اس موقع پر محمد اشرف علی کوآپشن ممبر مرتضی پٹیل ، رام داس سرپنچ سائیلو ، انجیا سرپنچ ، محمد آصف محمد عبدالقیوم ، عتیق احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT