Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پروٹوکول کی خلاف ورزی، وائی ایس آر کانگریس کا احتجاج

پروٹوکول کی خلاف ورزی، وائی ایس آر کانگریس کا احتجاج

کڑپہ۔/22جون، ( آئی این این ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے سرکاری پروگرامس میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کڑپہ ٹاؤن میں احتجاجی ریالی منظم کی۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر اویناش ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سرکاری پروگرامس میں پروٹوکول پر عمل نہیں کررہی ہے۔ وہ لوگ جنہیں انتخابات میں شکست ہوئی مقامی منتخبہ اپوزیشن رکن اسمبلی کے مقابلہ انہیں ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کے معاملہ میں پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو اس غیر جمہوری طرز عمل کے خلاف خبردار کیا۔

 

ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا جائزہ
حیدرآباد۔/22جون، ( این ایس ایس ) کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے آج ریاست میں ڈبل بیڈ روم اسکیم اور امکنہ پراجکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیر ہاؤزنگ اے اندرا کرن ریڈی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دو بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے حصہ کے طور پر ایک لاکھ مکانات کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے۔ اس ضمن میں باقی مراحل جلد پورے کئے جائیں گے۔
ذیلی کمیٹی نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ پراجکٹس پر عاجلانہ عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت نے غریب خاندانوں کو مستقل مکان کا جو وعدہ کیا ہے وہ جلد پورا ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT