Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / پرویز ، ندیم اور کپتان رہانے کا شاندار مظاہرہ

پرویز ، ندیم اور کپتان رہانے کا شاندار مظاہرہ

ٹـور مـیـچ : انگلینڈ کے خلاف ہندوستان 6 وکٹوں سے فاتح

ممبئی 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹور میچ میں انڈیا اے نے 283 رنز کا مطلوبہ نشانہ اُس وقت حاصل کرلیا جب اننگز میں 62 گیندیں باقی تھیں۔ میزبان ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے نے 83 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے نشانے کو پوری اننگز کے دوران آسان بنائے رکھا جن کا جیکسن (59) ، ریشپ پنتھ (59) نے نصف سنچریوں کے ساتھ بہتر ساتھ دیا۔ علاوہ ازیں سریش رائنا نے 34 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کئے۔ ناٹ آؤٹ بیٹسمنوں میں دیپک ہڈا نے 20 گیندوں میں 23 اور ایشانت کشن نے 9 گیندوں میں 5 رنز بناتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا جسے میزبان ٹیم میں شامل اسپنرس کی جوڑی شہباز ندیم اور پرویز رسول نے غلط ثابت کیا۔ جیسا کہ اِن اسپنرس نے مجموعی طور پر 79 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پرویز رسول نے 10 اوورس میں ایک میڈ اِن کے ہمراہ 38 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ندیم نے 10 اوورس میں 41 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر بولروں میں سنگوان اور ڈنڈا نے فی کس 2 وکٹیں ضرور حاصل کیں لیکن سنگوان نے فی اوور 9.36 اور ڈنڈا نے 16.87 کی اوسط سے رنز دیئے۔ انگلینڈ کے لئے جیمی بیرسٹو نے 65 گیندوں میں 10 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 64 رنز بنائے جبکہ الیکس ہالیکس نے 53 گیندوں میں 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ لوور آرڈر میں عادل رشید نے 39 اور ڈیوڈ ویلی نے 38 رنز بنانے کے علاوہ 10 ویں وکٹ کے لئے 71 رنز کی اہم پارٹنرشپ نبھائی۔ تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورس کا کوٹہ نہیں کھیل پائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT