Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرویز رسول ، کرکٹ اکیڈیمی قائم کریں گے

پرویز رسول ، کرکٹ اکیڈیمی قائم کریں گے

سرینگر۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے واحد بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول جنوبی کشمیر کے بیج بہارا ٹاؤن میں کرکٹ اکیڈیمی قائم کریں گے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں بیج بہارا ٹاؤن کے ماڈل ہائیئر سیکنڈری اسکول میں پرویز رسول کرکٹ اکیڈیمی قائم کی جائے گی۔ نظامت اسکولی تعلیم کے فیس بُک صفحہ پر لکھا گیا ہے کہ ’’ماڈل ہایئر سیکنڈری اسکول بیج بہارا اننت ناگ میں تمام عصری سہولتوں سے آراستہ پرویز رسول کرکٹ اکیڈیمی کے لئے آج ایک روڈ میاپ تیار کرلیا گیا ہے‘‘۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ اکیڈیمی کس وقت مکمل ہوگی لیکن ڈائریکٹر اسکولی تعلیم شاہ فیصل کے بشمول کئی سرکاری عہدیداروں نے گزشتہ روز اسکول گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے گزشتہ ماہ اس اسکول کے دورہ کے موقع پر کرکٹ اکیڈیمی کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT