Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / پرویز مشرف آئی سی یو میں شریک

پرویز مشرف آئی سی یو میں شریک

اچانک بلڈپریشر میں اضافہ کے بعد صحت میں بہتری
کراچی۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو آج بحریہ کے دواخانہ کے آئی سی یو میں شریک کیا گیا ہے۔ ان کے بلڈپریشر میں زبردست اضافہ اور بے چینی کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ 72 سالہ فوجی جنرل سے سیاستداں بننے والے پرویز مشرف کو پاکستان نیوی شپ شفا دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے جو ایک ملٹی اسپیشالیٹی دواخانہ ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پرویز مشرف کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ارکان خاندان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جہاں وہ اپنی دختر کے ساتھ رہتے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کا علاج کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ انہیں اچانک بے چینی شروع ہوگئی اور دواخانہ کو لے جایا گیا جہاں پر سخت سیکوریٹی کے درمیان ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا ہے اور کئی ٹسٹ بھی کروائے ہیں۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ مشرف کی صحت کے بارے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ گذشتہ ماہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں بلوچ قوم پرست لیڈر نواب اکبر خاں بگتی کے قتل کیس سے بری کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT