Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / پرویز مشرف طبی معائنے کیلئے دبئی پہنچ گئے

پرویز مشرف طبی معائنے کیلئے دبئی پہنچ گئے

دبئی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کراچی سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پرویز مشرف جمعہ کی علی الصباح کراچی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز سے دبئی پہنچے ہیں۔وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ پرویز مشرف کے وکلا نے ان کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی درخواست دی ہے اور حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سابق صدر بیرون ملک علاج کے لیے چار سے چھ ہفتے کے لیے جائیں گے اور واپس آ کر اپنے خلاف موجود مقدمات کا سامنا کریں گے۔اْن کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پرویز مشرف علیل ہیں اور اْن کے موکل کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کرا سکیں۔ حکومت مخالف سیاسی جماعتیں پرویز مشرف کو زیر سماعت مقدمات کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت کو قانون اور دستور کی عملداری کے لئے کھلا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان میں 9 تا 10 نومبر
سارک چوٹی کانفرنس
اسلام آباد ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان 19 ویں سارک چوٹی کانفرنس کا میزبان ہوگا جو 9 تا 10 نومبر منعقد کی جائے گی ، اس کیلئے دعوت نامے رکن ممالک کے قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی کو روانہ کئے جاچکے ہیں ۔ نیپال کے شہر پوکھرا میں علاقائی وزرائے خارجہ چوٹی کانفرنس میں دعوت نامے سارک رکن ممالک کے وزرائے اعظم کیلئے حوالے کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT