Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پرویز مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ

پرویز مشرف کیخلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ

اسلام آباد 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ وہ 2007 ء ججس کو محروس رکھنے کے مقدمہ میں عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام ہوگئے تھے۔ 72 سالہ پرویز مشرف سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی برخاست ہونے کے بعد گزشتہ ماہ علاج کے لئے دوبئی روانہ ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT