Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پروین توگاڑیہ کا 20 اگسٹ کو حیدرآباد میں خطاب

پروین توگاڑیہ کا 20 اگسٹ کو حیدرآباد میں خطاب

حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) وشوا ہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدر پروین توگاڑیہ 20 اگسٹ کو حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وی ایچ پی کے ریاستی صدر راما راجو نے کہاکہ بجرنگ دل اسٹیٹ یوتھ ونگ کی سہ روزہ میٹنگ حیدرآباد میں 18 اگسٹ تا 20 اگسٹ منعقد ہوگی۔ آخری دن پروین توگاڑیہ پٹیل گھنشام بھون میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ راما راجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے سیکولرازم کو ہندوؤں سے نہیں مسلمانوں سے ضرب لگی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پرانا شہر حیدرآباد کے بعض اسکولس میں بچوں کو قومی ترانہ پڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ہے وہ حکومت کو مکتوب روانہ کریں گے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام اسکولی بچوں میں وطن کی محبت پیدا ہو۔

 

TOPPOPULARRECENT