Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرو کبڈی لیگ ‘ راکیش کمار کی یو ممبا ٹیم میں شمولیت

پرو کبڈی لیگ ‘ راکیش کمار کی یو ممبا ٹیم میں شمولیت

ممبئی 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پرو کبڈی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل یو ممبا ٹیم کو اس وقت تقویت ملی جبکہ وہ ٹیم کیلئے ہندوستانی کپتان راکیش کمار کی خدمات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ راکیش اپنی صلاحیتوں کیلئے جانے جاتے ہیں اور یو ممبا کی ٹیم میں ان کی شمولیت ٹیم کے امکانات کو مزید بہتر بناسکتی ہے ۔ اس ٹیم میں کپتان انوپ کمار ‘ شبیر باپو ‘ موہت چلر ‘ سریندر نڈا ‘ جیوا کمار اور مقامی اسٹار وشال مانے اور رشیانک دیواڈیگا جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی یو ممبا ٹیم کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ راکیش کمار کی شمولیت سے ٹیم کی مسابقت اور مزاحمت کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT