Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / پرچم کی جگہ زیرجامہ لہراتے ہوئے انوکھا احتجاج

پرچم کی جگہ زیرجامہ لہراتے ہوئے انوکھا احتجاج

پراگ ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جمہوریہ چیک کے داراحکومت پراگ میں فنکاروں کے ایک گروپ نے صدر مائلس زیمن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل پر لگے پرچم کو زیر جامہ سے تبدیل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو چمنی صاف کرنے والوں کے حلیے میں تین افراد سرکاری عمارت کی چھت پر چڑھ گئے تھے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ زٹوہون نامی اس گروپ کا کہنا ہے کہ ’یہ نیا پرچم اس شخص کے لیے تھا جو کسی چیز پر بھی شرمندہ نہیں۔‘ تاہم صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’یہ ملکی نشان کی بے حرمتی ہے۔‘ گروپ کے فیس بک صفحے پر احتجاج کرنے کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ماضی میں زیمن پر یوکرین کے تنازعہ کے دوران روس کی حمایت کرنے پر انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT