Monday , September 25 2017
Home / دنیا / پرچنڈا نیپال کے وزیراعظم بننے کیلئے تیار

پرچنڈا نیپال کے وزیراعظم بننے کیلئے تیار

کھٹمنڈو ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ماؤّٹوں کے صدر پرچنڈا جن کا اصلی نام پشپ کمل دہل ہے ملک کا دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے تیار ہیں ۔ آج انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انہیں احتجاج کرنے والے مادھیسیوں سے اہم تائید حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ کیونکہ ماؤسٹوں اور مادھیسیوںکے درمیان تین نکاتی معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں ۔ 61 سالہ سی پی ایم ماؤسٹ قائد پرچنڈا کا نام صدر نیپالی کانگریس شیربہادر دیوبا نے تجویز کیا ۔ اور ان کی تائید ماؤسٹ قائد کرشنا بہادر مہارانے کی ۔کل رائے دہی مقرر ہے ۔ جس کے نتیجہ میں نیپال میں سیاسی استحکام پیدا ہوسکتا ہے ۔ نیپالی کانگریس اور سی پی ایم ماؤسٹ کی مرکزی قیادت میں ایک تین نکاتی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی مادھیسی محاذ کی پرچنڈا کو تائید حاصل ہوچکی ہے ۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے اپنے صدر ماؤسٹ پرچنڈا اور نیشنل کانفرنس کے صدر دیوبا نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔

TOPPOPULARRECENT