Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پرچنڈ کابینہ میں 33 فیصد خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ

پرچنڈ کابینہ میں 33 فیصد خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ

کھٹمنڈو، 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی قیادت والی نئی کابینہ میں 33 فیصد خواتین وزراء کو شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانتی پور ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماؤ نواز لیڈر مسٹر پرچنڈ کل نیپال کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ خواتین کے حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ نئی حکومت کا پہلا کام آئین کو نافذ کرنا ہونا چاہئے ۔ کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرچنڈ کی قیادت حکومت کو کابینہ میں ایک تہائی خواتین وزراء کو شامل کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT