Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پرچوں کے افشا میں کڈیم سری ہری کا رول II ایمسٹ

پرچوں کے افشا میں کڈیم سری ہری کا رول II ایمسٹ

تلنگانہ پردیش کانگریس کا الزام ۔ سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ
حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایمسٹ II اسکام کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ پرچوں کے افشاں ہونے میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا رول ہونے کا الزام عائد کیا۔ 15 دن میں دوبارہ امتحان کا انعقاد نہ کرنے کی صورت میں چیف منسٹر کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا ۔ ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹرکے مہیش نے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمسیٹ II پرچوں کے اسکام کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے پر ہی قصورواروں کا پتہ چلے گا ۔ حکمران جماعت کے قائدین کی سرپرستی سے پرچوں کا افشاء ہوا ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ حکومت تحقیقات میں سنجیدہ نہ ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی غلط تعلیمی پالیسی اور معلومات کا فقدان ہونے کی وجہ سے طلبہ کافی پریشان ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت کبھی ایمسیٹ کبھی نیٹ کبھی ایمسیٹ II کے اعلانات کرتے ہوئے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو الجھن میں ڈالتی رہی ہے ۔ ایک منظم سازش کے تحت غریب اور محنتی طلبہ کو نقصان پہونچانے کیلئے پرچوں کا افشاں کیا گیا ہے ۔ مسٹر کے مہیش نے کہا کہ صرف پرچوں کا افشا ء ہی نہیں ہوا بلکہ او ایم آر شیٹ میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں ۔ اس کے ثبوت موجود ہیں اور ساتھ ہی ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بلیک لسٹ کرنے والے میگناٹیک انفوٹیک کمپنی کو ایمسٹ II کنٹراکٹ فراہم کیا گیا ۔ اس کنٹراکٹ کی فراہمی ہی بدعنوانیوں کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں 1400 طلبہ کی میرٹ لسٹ تیار نہ کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو تاریک بنانے والے ادارے کو ہی ایمسٹ، آئی سیٹ ، لاسیٹ ، ایڈسیٹ ، او یو ، ایس یو ، پی جی سیٹ ، امتحانات منعقد کرنے کی ذمہ داری سونپنے کے پیچھے راز کیا ہے۔ پولیس تقررات ، جے این ٹی یو میں کنٹراکٹ تقررات کیلئے بھی انہیں اداروں کو ذمہ داری سونپی گئی ۔ ان تمام کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ ریاستی وزیر تعلیم کا ان سے کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہوسکتا ہے ۔ سی بی آئی تحقیقات کے ذریعہ ہی راز پر سے پردے اٹھیں گے ورنہ طلبہ کا مستقبل مذاق بن جائے گا ۔ لہذا دوبارہ ایمسٹ IIامتحان کا انعقاد کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ دو ہفتوں کے دوران قصورواروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور دوبارہ امتحان منعقد نہ کراین کی صورت میں کانگریس کی جانب سے چیف منسٹر کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT