Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرچہ اول TET اردو میڈیم کی کتاب منظر عام پر

پرچہ اول TET اردو میڈیم کی کتاب منظر عام پر

حیدرآباد /18 اپریل ( راست ) تلنگانہ ریاست میں یکم مئی کو منعقد ہونے والے ٹیچرس اہلیتی امتحان کے پرچہ اول کے تمام مضامین بچے کی نشونما ، انگریزی گرامر ، اردو ادب و قواعد ماحولیاتی مطالعہ اور حساب کے مضامین پر تقریباً آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے ۔ جس میں تمام مضامین کے اہم نکات سابقہ امتحان کے پرچہ سوالات ، امکانی سوال جواب اور اہم ٹبس ٹائپ کے سوالات پر مبنی ہے ۔ پرچہ اول کے امیدواروں کیلئے یہ کتاب نہایت کار آمد ہے ۔ جناب سید یوسف صاحب مدرس نظام الدین نے نہایت عرق ریزی سے اس کو تیار کرکے کاشف پبلیکیشنر سے شائع کیا ہے ۔ نظام آباد میں یہ کتاب نیشنل بک ڈپو اور ضلع میدک میں جناب محمد محبوب صاحب جنرل سکریٹری ٹریڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ظہیرآباد سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع میدک کے شہر ظہیرآباد ، سدی پیٹ ، سداشیوپیٹ اور سنگاریڈی کے پرچہ اول کا امتحان لکھنے کے منتظر طلباء فون نمبر 9440777782 پر ربط پیدا کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT