Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاشم ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

پرکاشم ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

حیدرآباد 13مارچ (یواین آئی ) آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ 10 سکینڈس تک زور دار آواز کے ساتھ کل رات تقریباً 3 بجے زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ کئی افراد نے رات کھلے آسمان میں جاگ کر گزاری اور لوگ پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے کا حال دریافت کرنے لگے ۔ یہ جھٹکے آدنکی ‘ کوریساپاڈو منڈلوں کے مختلف مقامات پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی پیماش کرنے والے محکمہ نے تاحال اس کی توثیق نہیں کی ہے ۔ ضلع پرکاشم میں عموماً ایسے زلزلے وقتاً فوقتاً محسوس کئے جاتے ہیں ان زلزلوں کی وجوہات معلوم کرنے کی عوام کی خواہش کے باوجود افسروں نے اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ ذرائع نے کہا کہ اس علاقہ میں گرینیٹ کی کانکنی اور بڑی مقدار میں زیر زمین پانی سے استفادہ کے نتیجہ میں عموماً زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔ کل رات ہوئے جھٹکوں میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT