Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاش جاؤڈیکر کی آج مشیرآباد گورنمنٹ ہائی کا دورہ کریں گے

پرکاش جاؤڈیکر کی آج مشیرآباد گورنمنٹ ہائی کا دورہ کریں گے

نئی دہلی /12 اگست ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر ہفتہ کو حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول میں اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کریں گے ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے عہدیداروں کے مطابق جاؤڈیکر کمارم بھیم کی یادگار تقاریب کے ضمن میں تلنگانہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ بھیم نے حیدرآباد کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ( مرکزی وزیر مشیرآباد گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کریں گے جہاں وہ طلباء و اساتذہ سے بات چیت بھی کریں گے ) ۔ توقع ہے کہ پرکاش جاؤڈیکر اس موقع پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ آندھراپردیش کے وزیر تعلیم سے ملاقات کے دوران دونوں ریاستوں کے مختلف تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT