Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاش گوڑ نے مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ لیا،وقف اراضی کے نام پر کام کو روکنے کے خلاف انتباہ : پرکاش گوڑ

پرکاش گوڑ نے مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ لیا،وقف اراضی کے نام پر کام کو روکنے کے خلاف انتباہ : پرکاش گوڑ

شمس آباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی راجندر نگر نے شمس آباد منڈل میں مشن بھگیرتا کے کاموں رالہ گوڑہ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور کوا گوڑہ ، ملکارم اور کویلی گوڑہ میں پائپ لائن اور واٹر ٹینک کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دسمبر تک کام کی تکمیل کرلی جائے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے کئے وعدے کی تکمیل کے لیے مسلسل کام جاری ہے ۔ مشن بھگیرتا کے ذریعہ گھر گھر پانی کی سربراہی کے لیے پائپ لائن اور واٹر ٹینکس کی تعمیر جاری ہے ۔ 80 فیصد کام تکمیل ہوچکا ہے ۔ جس کے لیے تقریبا پچاس کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ 117 کیلو میٹر کی پائپ لائن جس میں سے 90 کیلو میٹر تک پائپ لائن کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے اور باقی کام بھی جلد تکمیل کرلیا جائے گا ۔ دسمبر کے آواخر تک گھر گھر کو پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ اس اراضی کو وقف قرار دی جارہی ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ کسی کی رکاوٹ پر بھی اس کام کو روکا نہیں جائے اگر تعمیری کام میں کوئی بھی مداخلت کرے تو ان کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے کی ہدایت دی ۔ رکن اسمبلی کی قیادت میں ہی مشن بھگیرتا کے کام انجام دئیے جارہے ہیں وہ وقف جائیدادوں سے واقف رہتے ہوئے بھی کاموں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ شمس آباد میں وقف اراضیات پر اب تک غیر سماجی عناصروں کا قبصہ ہورہا تھا لیکن حکومت بھی وقف اراضیات کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ ملکارم میں وقف بورڈ عہدیداروں نے معائنہ بھی کیا تھا لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ایک جانب حکومت وقف جائیدادوں کے تحفظ کا اعلان کرتی ہے اور دوسری جانب وہ خود اس میں ملوث ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT