Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پرکاش گوڑ کا شمس آباد میں اچانک دورہ

پرکاش گوڑ کا شمس آباد میں اچانک دورہ

شمس آباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے آج اچانک دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول شمس آباد کا معائنہ کیا اور ٹیچرس سے ملاقات کر کے طلباء کے متعلق تفصیلات حاصل کیں ۔ پرکاش گوڑ نے پریس میٹ منعقد کرتے ہوئے کہا کہ شمس آباد میں واقع ایس سی گرلز ہاسٹل جہاں چند دن قبل سے ہاسٹل کی گیٹ پر چند افراد شور و غل کرتے ہوئے طلباء میں خوف پیداکررہے ہیں جس سے طلباء ڈرے ہوئے ہیں اور انہیں ہاسٹل وارڈن کے خلاف شکایتیں وصول ہوئیں کہ وہ کم مقدار میں کھانا پکا کر طلباء میں تقسیم کررہے ہیں ۔ ہاسٹل وارڈن کو فورا معطل کرنے کے لیے وہ سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ ، ضلع کلکٹر ، آر ڈی او کو ایک یادداشت پیش کریں گے اور طلباء کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔ شمس آباد جہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ تعمیر ہوچکا ہے لیکن یہاں عوام کئی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی تلگودیشم منڈل صدر ، وینکٹیش گوڑ ، گنیش گپتا ، مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT