Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرکٹ کو منڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ

پرکٹ کو منڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ

آرمور ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرکٹ شہر اور مامڑپلی دیہات کو آرمور میونسپل میں ضم کرنے کی بات کئی دنوں سے چل رہی ہے اور اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا نے بھی اس ضمن میں گراما سبھا کے دوران قرارداد کی منظوری کے احکامات عہدیداروں کو دینے کی بات بتائی گئی۔ اس کے علاوہ منڈل جات کے لئے بھی قرارداد منظور کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں پرکٹ، مامڑپلی، چپور، فتح پور وغیرہ نے یہ قرارداد منظور کی کہ انہیں آرمور میونسپل میں ضم نہ کیا جائے کیونکہ یہاں کی عوام اسے ضم کرنے کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ پرکٹ گرام پنچایت اور دیگر کئی گرام پنچایتوں نے یہ قرارداد منظور کی کہ پرکٹ شہر کو آرمور رورل منڈل کے طور پر درجہ دیا جائے یا تمام کا منڈل آرمور کو ہی رکھا جائے۔
آن لائن کے ذریعہ
جائیدادوں کا رجسٹریشن
محبوب نگر ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر دیو سنگھ نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 15 جون سے جائیدادوں کا رجسٹریشن کروانے اور آن لائن کے ذریعہ نام بھی تبدیل کروانے کی سہولت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن آفس میں مقررہ فیس ادا کرتے ہوئے فارم تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق 15 جون سے تعمیراتی کاموں کی اجازت بھی آن لائن کے ذریعہ کروائی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT