Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / پرگی میں سڑک حادثہ  تین افراد ہلاک

پرگی میں سڑک حادثہ  تین افراد ہلاک

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع وقارآباد کے پرگی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تین ساتھی اپنے ایک ساتھی کے شادی کے رقعے تقسیم کرنے کیلئے نکلے تھے ۔ مہلوک افراد میں دولہا بھی شامل ہے جس کی شادی 15 فروری کو طئے پائی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بادوپلی موضع دوما منڈل پرگی ضلع وقارآباد کا ساکن 28 سالہ ہری کمار اپنی شادی کے رقعے تقسیم کرنے کیلئے اپنے ساتھیوں 26 سالہ ستیم اور 28 سالہ ارویندر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پرگی کے مضافات میں واقع پلوی کالج کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT