Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرگی میں سڑک حادثہ 3 افراد ہلاک

پرگی میں سڑک حادثہ 3 افراد ہلاک

پرگی۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی مستقر پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کل رات 11 بجے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وقارآباد دوما منڈل بسوپلی گاؤں کے رہنے والے جی ہری کمار ریڈی 26 سالہ، ای ستیا 26 سالہ، بوم پلی گاؤں کا رویندر 30 سالہ، یہ 3 افراد موٹر سائیکل پر پرگی میں شادی کے کارڈ تقسیم کرکے واپس جارہے تھے کہ موٹر سائیکل کو پرگی کے پلاوی کالج کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس سے موٹر سائیکل سوار تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ آج پرگی سرکاری دواخانہ میں تینوں افراد کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی۔ پرگی پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT