Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرگی میں لوک عدالت کا انعقاد

پرگی میں لوک عدالت کا انعقاد

پرگی۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منصف مجسٹریٹ کورٹ پرگی میں لوک عدالت کا انعقادعمل میں آیا۔ لوک عدالت میں 470 مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔ منصف مجسٹریٹ پدما نے کہا کہ مختلف مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے لوک عدالتوں کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد یکسوئی کیلئے لوک عدالتیں بہترین ذریعہ ہیں۔ عدالتوں کو آکر عوام وقت اور پیسہ برباد نہ کریں اور عدالتوں کو نہ آنے پر پیسہ محفوظ رہے گا۔ لوک عدالت میں پرگی کورٹ کے ایڈوکیٹس موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT