Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / پریتی اگروال نارتھ دہلی کی مئیر منتخب

پریتی اگروال نارتھ دہلی کی مئیر منتخب

نئی دہلی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی کونسلر پریتی اگروال کو آج شمالی دہلی کی مئیر کی حیثیت سے بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ وجئے کمار بھگت کو بھی بلا مقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب کرلیا گیا ہے کیونکہ دونوں ہی عہدوں کیلئے کسی اور جماعت نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کئے تھے ۔ اگر وال روہنی F – وارڈ کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ بھگت نے 20-N وارڈ سے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ان انتخابات میں بی جے پی نے مخالف لہر پر قابو پانے کیلئے تمام ہی نئے چہروں کو میدان میں اتارا تھا ۔ 104 رکنی بلدیہ کیلئے ہوئے انتخابات میں بی جے پی کے 64 کونسلرس جیتے تھے جبکہ یہاں سے عام آدمی پارٹی کو 21 اور کانگریس کو 15 حلقوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ ایوان میں بی ایس پی کا ایک رکن ہے جبکہ دو وارڈز سے آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ پانچ سالہ معیاد کیلئے مئیر کے عہدہ کیلئے تحفظات ہیں۔ پہلا سال خواتین کیلئے محفوظ ہے جبکہ دوسرا سال اوپن زمرہ کیلئے ہے ۔ تیسرا سال بھی کسی زمرہ کیلئے محفوظ ہے جبکہ مابقی دو سال اوپن زمرہ کیلئے ہے ۔ انتخابات میں پریتی اگروال نے عام آدمی پارٹی کے ابھینو مشرا کو 5,413 ووٹوں سے شکست دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT