Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پریرا کی شاندار نصف سنچری ‘سری لنکا فاتح، آج دوسرا ٹوئنٹی 20

پریرا کی شاندار نصف سنچری ‘سری لنکا فاتح، آج دوسرا ٹوئنٹی 20

Sri Lankan batsman Upul Tharanga plays a shot as Bangladeshi wicketkeeper Mushfiqur Rahim watches during the first Twenty20 cricket match between Bangladesh and Sri Lanka in Colombo, Sri Lanka, Tuesday, April 4, 2017. (AP Photo/Eranga Jayawardena)

کولمبو۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے کشال پریرا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے ساتھ  ٹوئنٹی20 کرکٹ سے بھی سبکدوشی کا بھی اعلان کردیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوسری ہی گیند پر تمیم اقبال کی شکل میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا لیکن سومیا سرکار اور صابر رحمن نے ابتدا میں وکٹ گرنے کے باوجود ٹیم کو پانچ اوور میں 57 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔اسکور 82 تک پہنچنے تک نصف بنگلہ دیشی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی لیکن مصدق حسین نے 35 اور محموداللہ نے 31 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 155 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔جواب میں کشال پریرا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے سات گیندوں قبل ہی چار وکتوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔پریرا نے 53 گیندوں پر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اپل تھارنگا 24 اور سکیگو پرسنا 22 رنز بنا کر دیگر نمایاں رہے۔اس میچ میں فتح کی بدولت سری لنکا نے دو میچوں کی ٹوئٹنی20 سیریز میں 1-0  کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT