Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / پریس کانفرنس میں اروند کجریوال پر جوتا پھینکا گیا

پریس کانفرنس میں اروند کجریوال پر جوتا پھینکا گیا

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر آج ایک شخص نے جوتا پھینکا ۔ اس شخص کا ادعا ہے کہ وہ عام آدمی سینا کا رکن ہے جو عام آدمی پارٹی سے علیحدہ شدہ گروپ ہے ۔ یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔ تاہم یہ جوتا اروند کجریوال کو نہیں لگا۔ حملہ آور کی شناخت وید پرکاش کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ اس نے بتایا کہ سی این جی اسٹکرس کی تقسیم میں بد عنوانیاں ہوئی ہیں اور خود اس نے چیف منسٹر کے علم میں یہ بات لائی تھی لیکن انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ چیف منسٹر سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT