Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / پرینکا سے پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کی امریندر کی اپیل

پرینکا سے پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کی امریندر کی اپیل

نئی دہلی ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر پنجاب پردیش کانگریس امریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ پرینکا گاندھی سے درخواست کریں گے کہ پارٹی کی انتخابی مہم اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہول گاندھی کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران چلائیں ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی دونوں پنجاب میں کانگریس کی انتخابی مہم کیلئے قیام کریں گے ۔ وہ پرینکا گاندھی سے بھی درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ ریاستی انتخابی مہم میں اپنی والدہ اور بھائی مدد کریں ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی انتخابات میں برسراقتدار آنے پر وہ کسی دلت کو پنجاب کا ڈپٹی چیف منسٹر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں کامیابی حاصل کرچکی ہے لیکن کجریوال کابینہ میں کوئی سکھ یا دلت وزیر نہیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT