Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / پرینکا چوپڑہ۔ اُردو پر فریفتہ

پرینکا چوپڑہ۔ اُردو پر فریفتہ

ممبئی۔/19اگسٹ ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی شہرت یافتہ فلمی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو اُردو زبان سیکھنے کی کوشش کریں گی۔ ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران یہ دریافت کیا گیا کہ ان کی دوسری پسندیدہ زبان کونسی ہے جس میں وہ بات چیت کرنا چاہتی ہیں، سابق مس انڈیا نے فی الفور جواب دیا کہ ’’ اُردو ‘‘ اگر انہیں دوسری زبان میں بات چیت کا موقع ملا تو وہ اُردو اور فرانسیسی زبان کا انتخاب کریں گی کیونکہ دونوں زبانوں سے بے انتہا محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کی اولین ترجیح ہے جہاں پر صلاحیتوں اور فن کے مظاہرہ کی آزادی ہے ۔ پرینکا چوپڑہ فی الحال امریکی ٹیلی ویژن سیرئیل “Quantico” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT