Thursday , May 25 2017
Home / تفریح / پرینکا چوپڑہ کو مشہور برانڈس کی تلاش

پرینکا چوپڑہ کو مشہور برانڈس کی تلاش

پرینکا چوپڑہ بھلے ہی کئی مہینوں سے اپنے انٹرنیشنل شو ’’کوانٹیکو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف رہی ہوں اور ان کی اور کام حاصل کرنے کی خواہش کم نہیں ہوئی ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا اپنے شو اور لائم لائٹ میں مصروف ہے۔ اس سے ملک میں بھی ان کی برانڈ ویلیو بڑھ گئی ہے۔ وہ پہلے ہی کچھ اچھے برانڈس سے جڑی ہوئی تھیں۔ حال ہی میں انہیں شمپو کے ایک برانڈ کے لئے سائن کیا ہے۔ یہ ایڈ پہلے انوشکا شرما کرتی تھیں پرینکا کچھ سرکاری ایڈس کے لئے بھی بے چین ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق اگرچیزیں منصوبہ کے مطابق چلیں تو پرینکا سرکاری کے ایک اسکیمات کی تشہیر کا چہرہ بن سکتی ہیں جس کے عامر خان ایمبیڈر رہے ہیں۔
سونوسود دارا سنگھ بائیوپک کریں گے
حال ہی میں آئی فلم کنگ فویوگا میں مارشل آرٹ اسٹار اداکار جیکی چین کے ساتھ نظر آئے بالی ووڈ ایکٹر سونو سود کا کہنا ہے کہ ان کی اگلی فلم بائیو گرافک ہوگی۔ انہوں نے کہا میں بائیو گرافک فلم پر کام کرنے کے بارے میں غور کررہا ہوں۔ سود نے کہا کہ وہ اپنی اگلی بائیو گرافک فلم کو خود پروڈیوس کریں گے اور فلم سماج سے جڑے فرد پر مبنی ہوگی۔ سود نے آگے کہا مجھے لگتا ہے کہ ایک اداکار کے روپ میں بائیوپک فلم میں کام کرنا دلچسپ ہوگا۔ یہ چیلنج بھرا کام ہے۔ مجھے یاد ہے میری پہلی بائیوپک فلم بھگت سنگھ پر شہید اعظم تھی اور اس وقت میں ان کے افراد خاندان سے ملا تھا۔ ہمیں بائیو پک کے لئے یہ سب کرنا پڑتا ہے۔ اندازہ  لگایا جارہا ہے کہ دارا  سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں سونوسود کام کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT