Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پرینکا کو اتر پردیش کی ذمہ داری کی کوئی اطلاع نہیں : مستری

پرینکا کو اتر پردیش کی ذمہ داری کی کوئی اطلاع نہیں : مستری

لکھنو 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی کو اترپردیش میں کانگریس امور کی نگرانی سونپنے کے مطالبات سے لا علمی ظاہر کرتے ہوئے ریاست میں کانگریس کے نگران مدھوسدن مستری نے آج کہا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مسئلہ پر ہو رہے اظہار خیال کا کوئی علم نہیں ہے ۔ جو ایسا کہہ رہے ہیں انہیں شائداس تعلق سے زیادہ معلومات ہوں۔ یو پی کانگریس کے صدر نرمل کھتری نے کہا کہ حالانکہ کچھ تجاویز چیف منسٹری کے امیدوار کو پیش کرنے کی سامنے آئی ہیںلیکن اس تعلق سے فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مستری نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ میڈیا کو ایسی اطلاعات کہاںسے مل رہی ہیں کہ راہول گاندھی کو وزارت اعلی امیدوار کے طور پر پیش کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT