Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پرینکا گاندھی کانگریس کو مستحکم نہیں کرسکتیں

پرینکا گاندھی کانگریس کو مستحکم نہیں کرسکتیں

جماعت کو دوبارہ فعال و مضبوط بنانے ٹیم ورک ہی جادو کی چھڑی : جئے رام رمیش
حیدرآباد۔18جولائی ( پی ٹی آئی ) پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاسی رول کیلئے کانگریس کے ایک گوشے کی آواز کے درمیان سینئر قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ کسی ایک فرد کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہیکہ وہ پارٹی کو ازسرنو مستحکم کرے بلکہ ٹیم کی کوشش ہی سے پارٹی مضبوط ہوسکتی ہے ۔یہ پوچھنے پر کہ آیا پرینکا گاندھی کو اترپردیش اسمبلی انتخابات یا 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانا ہوگا ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یہ ایقان ہیکہ کانگریس کو ازسرنو مستحکم کرنے کیلئے فرد واحد کی نہیں بلکہ اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کسی فرد کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہیکہ پارٹی کو پھر سے اس کا مقام دلانے میں اپنا حصہ ادا کریں ۔ ہم پیچھے بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ’’ اے‘‘ یہ کرے گا ’’بی‘‘ وہ کرے گا اور ’’سی‘‘ یہ کرے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ دور ختم ہوگیا ہے ۔ راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے ۔ جادو کی چھڑی اجتماعی جماعت ہے ۔ یہ ایک اجتماعی کوشش ہے ‘ یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT