Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / پرینکا گاندھی کو سرگرم رول دینے کی اطلاع من گھڑت

پرینکا گاندھی کو سرگرم رول دینے کی اطلاع من گھڑت

حکومت پر اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے افواہیں پھیلانے میں مصروف : کانگریس
نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے سونیاگاندھی کی جانب سے اپنی دختر پرینکا گاندھی کو سیاست میں سرگرم رول دینے کے اشارہ سے متعلق اطلاعات کو آج مسترد کردیا اور اس کو غیرضروری قیاس آرائیوں اور غلط خبروں کی ایک شرانگیز مثال قرار دیا۔ اے آئی سی سی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج رندیپ سرجیوالا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ خبر بالکلیہ طور پر غلط اور بے بنیاد ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ جھوٹی خبروں اور غیرضروری قیاس آرائیوں کی ایک شرانگیز مثال ہے‘‘۔ کانگریس کے ایک سینئر ترجمان آنند شرما نے کہا کہ یہ امر ہنسی کا باعث ہے کہ میڈیا بھیاس قسم کی من گھڑت خبروں کو سنجیدگی کے ساتھ قبول کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ شرانگیز اور من گھڑت ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں‘‘۔ آنند شرما نے کہاکہ یہ حکومت کی طرف سے پھیلائی جانے والی من گھڑت اطلاعات ہیں جن پر کانگریس کی طرف سے کوئی تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سوائے اس کے کہ میں اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں‘‘۔ کانگریس کے لیڈر نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی من گھڑت اطلاعات گھڑ رہی ہے‘‘۔ تاہم آنند شرما نے میڈیا کو خبردار کیا کہ وہ اس قسم کی من گھڑت خبروں کے جال میں نہ پھنسیں اور کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT